
اسلام آباد : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر ڈومور کا مطالبہ کرکے پاکستان میں امریکی مداخلت کا نئے سرے سے آغاز کر دیا گیاہے۔ عراق، شام، فلسطین، افغانستان اور یمن میں خون کی ہولی کھیلنے والے عالمی دہشت گرد امریکا کو نئی حکومت absolutely not کہنے کی جرات کر سکے گی؟


































