Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

مسجد کو جلانا صیہونی آبادکاروں کی دہشت گردی ہے، جامعہ الازہر

قاہرہ : مصر کی دینی درسگاہ جامعہ الازہر نے نابلوس میں مسجد جلانے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیاہےکہ بغیر احتساب کے جاری حملے کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ جامعہ الازہر نے ایک بیان میں نابلس کے گاؤں تل کی ابو بکر الصدیق مسجد جلانے کو غیرقانونی صیہونی آبادکاروں کی طرف سے دہشت گردانہ جرم قرار دیا ہے۔ الأزہر نے کہا کہ یہ واقعہ بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی سنگین خلاف ورزی ہے اور عبادت گاہوں کی حرمت کی پامالی کو ظاہر کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مذہبی مقامات پر حملے فلسطینیوں اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ ادارے نے اس واقعے کو خطے میں بڑھتے ہوئے تشدد سے جوڑتے ہوئے کہا کہ مسجدیں جلانا اور مذہبی اداروں پر حملے بین الاقوامی خاموشی اور قوانین کی خلاف ورزی روکنے میں ناکامی کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ الأزہر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی شہریوں اور مذہبی مقامات کا تحفظ کرے، خلاف ورزیوں کو روکے اور ذمہ داران کو جوابدہ بنائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular