Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

برطانیہ: ایک سال کے دوران مزید ہزاروں بچے بے گھر ہوگئے

لندن: برطانیہ میں ایک سال کے دوران سڑکوں پر سونے والے بے گھر بچوں کی تعداد میں کم از کم 7 ہزار سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چیئریٹی سینٹر پوائنٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب نوجوانوں کی بڑی تعداد کے بے گھر ہونے کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024ء سے مارچ 2025ء کے درمیان 16 سے 24 سال کی عمر کے تقریباً 1 لاکھ 24 ہزار کے قریب بے گھر افراد کا ریکارڈ مرتب کیا گیا جو گزشتہ 12 ماہ کے مقابلے میں زائد ہے، گزشتہ ریکارڈ کے مطابق یہ تعداد 1 لاکھ 17 ہزار کے قریب تھی۔
برطانیہ میں چھوٹے بچوں کی بعض ایسی فیملیز کا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں کونسل کی جانب سے گھر دینے سے انکار کے بعد گاڑی میں سونا پڑ رہا ہے، 3 چھوٹے بچے کی ماں مشیل نامی ایک خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ کونسل نے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی جس کے بعد وہ گاڑی میں رات بسر کرنے پر مجبور ہیں جو نہ صرف خوفناک بلکہ شرمناک بھی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شمالی آئرلینڈ میں بھی نوجوانوں کے بے گھر ہونے کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا، ویلز میں 8 فیصد انگلینڈ میں 6 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ سکاٹ لینڈ میں نوجوان بے گھر افراد کی تعداد 7,434 سے بڑھ کر 7,604 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ برطانیہ میں نوجوانوں اور بچوں کی بے گھری ایک سنگین سماجی مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular