
برازیلیہ : برازیل کے ایک اسکول میں حملہ کرکے 4 طالب علموں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا گیا۔ 25 سالہ حملہ آور نے کلہاڑی سے بچوں پر حملہ کیا اور پولیس اسٹیشن جا کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے7 برس کے درمیان ہیں۔


































