
واشنگٹن : امریکا امن بورڈ کے لیے دس ارب ڈالر کا حصہ ڈالے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں کہا کہ رکن ممالک سات ارب ڈالر دے چکے ہیں۔ غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ حماس معاہدے پر عمل کرتے ہوئے جلد اپنے ہتھیار پھینک دے گی۔ اجلاس میں چھ ممالک نے غزہ استحکام فورس کیلئے فوجی بھیجنے کا اعلان کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے داماد جیئرڈ کوشنر کو امن کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کردیا۔
واشنگٹن کے ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں اجلاس شروع ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ کے ساتھ عالمی سربراہان کا گروپ فوٹو ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو اور غزہ میں استحکام کے لیے ممالک اپنا حصہ ڈال رہے۔ ہمارے پیس بورڈ کی طرح مضبوط اور اہم دوسرا کوئی بورڈ موجود نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اپنے اہداف اور اہمیت کے حوالے سے پیس بورڈ کا کوئی متبادل نہیں، ہم غزہ کے لوگوں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں۔ حماس اپنے ہتھیار چھوڑ دےگی، غزہ اب مزید انتہاپسندی اور دہشت گردی کا گڑھ نہیں رہےگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اقوام متحدہ قابل عمل رہے، اقوام متحدہ بہت اہم ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرے گی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے داماد جیئرڈ کوشنر کو امن کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کردیا۔ انہوں نےکہا کہ کشنر مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ اجلاس کے دوران ترکیہ۔ انڈونیشیا ۔ مراکش۔ قازقستان ۔ کوسوو اور البانیہ کا غزہ استحکام فورس کیلئے فوجی بھیجنے کا اعلان۔ انڈونیشیا سب سے زیادہ آٹھ ہزار فوجی بھیجے گا۔


































