
تہران : ایرانی ارکانِ پارلیمنٹ نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے، این پی ٹی سے دستبرداری کے لیے بل جمع کرا دیا ہے۔ رکنِ پارلیمنٹ حسین علی حاجی دلیگانی کے مطابق بل پارلیمنٹ کی تین ہنگامی ترجیحات کے ساتھ جمع کرایا گیا ہے۔ بل کو بحث کے لیے پیش کرنے سے پہلے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی منظوری درکار ہوگی۔
حاجی دلیگانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات اور ایران کے خلاف دشمن کی جارحیت کے پیش نظر این پی ٹی میں رہنا ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو این پی ٹی سے دستبرداری پر غور کرنا چاہیے تاکہ اپنے معاملات خود طے کر سکے۔ یہ پیش رفت آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران کے جوہری معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھیجنے کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے۔

































