
نئی دہلی: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ ان کا ہندوستان آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایس سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات ، خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔ بلاول بھٹو بارہ سال بعد ہندوستان کا دورہ کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ ہیں۔


































