
پٹنہ : انڈین ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹانے پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔ نتیش کمار نے اس غیر اخلاقی عمل اور گھٹیاپن کا مظاہرہ پٹنہ میں ڈاکٹروں کو تقرر نامے کی تقسیم کی تقریب کے دوران کیا۔
باحجاب ڈاکٹر کو تقررنامہ دیتے ہوئے نتیش کمار نے ڈاکٹر کے چہرے سے اچانک نقاب ہٹا دیا۔ جس پر نہ صرف ڈاکٹر بلکہ تقریب کے شرکا بھی حیران رہ گئے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین نے وزیرِ اعلیٰ کے اقدام کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے اُن سے معافی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ایک وزیر اعلی خود ایسی حرکت کر سکتا ہے تو پھر مسلم خواتین کی عزت اور تحفظ کی ضمانت کون دے گا۔ کانگریس نے کہاکہ نتیش کمار کو اس رویے کے لیے فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ یہ بدتمیزی ناقابلِ معافی ہے.


































