Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

سوڈان میں بڑا ریسکیو آپریشن، سینکڑوں سفارتکار و شہری منتقل

خرطوم: سوڈان میں بڑے ریسکیو آپریشن کے ذریعے برطانیہ اور امریکا سمیت کئی ممالک نے اپنے شہری وسفارتکار نکال لئے۔ سعودی عرب نے 90 اور امریکا نے 100 کے قریب سفارت کاروں، اہل خانہ اور شہریوں کو فضائی، بری اور بحری راستوں سے واپس بلالیا۔ فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی یورپی اور افریقی ممالک نے بھی 200 سے زائد سفارتی عملے اور شہریوں کو نکال لیا ہے۔ خرطوم سے لوگوں کو جبوتی منتقل کیا جارہا ہے۔ دوہری شہریت کے حامل افراد سمیت ہزاروں شہری اب بھی سوڈان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب نے ہفتے کو اپنے 91 اور دوسرے ممالک کے 66 شہری سوڈان سے نکالے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث 20 ہزار افراد غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پڑوسی ملک چاڈ پہنچ گئے اور کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ مخلتف ممالک اپنے شہریوں کو سوڈان سے نکال رہے ہیں لیکن جنگ میں شدت آنے سے لاکھوں مقامی باشندے اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بیشتر کے پاس پانی اور خوراک کی کمی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular