
انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر جو بائیڈن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں ہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انتخابات کا نتیجہ ان کا بھی جواب ہوگا۔ ترکی کے صدر نے جنوری 2020 میں بائیڈن کے تبصروں کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ واشنگٹن کو اردوان کے مخالفین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ انھیں انتخابی طور پر شکست دیں۔ انھیں بغاوت میں بے دخل نہیں کیا جانا چاہیے۔ بائیڈن نے اردوان کو گرانے کا حکم دیا تھا، میں جانتا ہوں۔ میرے تمام لوگ یہ جانتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو عوام ووٹ سے بائیڈن کو بھی جواب دیں گے۔ادھر صدارتی اور پارلیمانی الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے۔ 6 کروڑ 41 لاکھ ووٹر حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔ جس میں پچاس لاکھ نئے ووٹرز شامل ہیں۔صدارت کیلئے صدر رجب طیب اردوان سمیت تین امیدوار مدمقابل ہیں۔ اصل مقابلہ اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان ہے۔ پارلیمان کی 600 نشستوں کے لیے 30 پارٹیوں اور 151 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔


































