Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

بھونگ مندر حملہ کیس، 22 ملزمان کو پانچ پانچ برس قید کی سزا

بہاولپور : بہاولپور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھونگ مندر حملہ کیس میں 22 ملزمان کو پانچ پانچ برس قید اور چار لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر 11،11 ماہ مزید قید بھگتنی ہو گی جبکہ عدالت نے 62 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ہے۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ جرمانے کی رقم متاثر ہونے والے مندر کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے گی۔
یہ واقعہ چار اگست 2021 کو ضلع رحیم یار خان کی تحصیل بھونگ میں پیش آیا تھا۔ اس وقت سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا تھا کہ درجنوں افراد ڈنڈوں، پتھروں اور اینٹوں کے ساتھ مندر کی کھڑکیوں، دروازوں اور وہاں موجود مورتیوں کو توڑ رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق 24 جولائی کو ایک 8 سالہ ہندو بچے کے خلاف 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا کیونکہ مقامی مدرسے کی انتظامیہ نے الزام لگایا تھا کہ لائبریری میں ایک بچے نے آ کر پیشاب کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular