Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

سیکیورٹی کے نام پر تنگ کیا جا رہا ہے، کرفیو کے بغیر زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں، آغا باقر الحسینی

اسکردو: انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی نے کہا ہے کہ اسکردو میں ایف سی کی تعیناتی کیلئے سارا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ اسکردو میں شہید رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی یاد میں منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے سید باقر الحسینی نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کو کسی مقامی شخص نے آگ نہیں لگائی، وہاں آگ کے شعلے دیکھ کر لوگ جمع ہوئے۔ ہم املاک کو پہنچنے والے نقصانات پر ہرگز خوش نہیں ہیں۔ آرمی پبلک اسکول ہمارا اپنا اثاثہ ہے، ہمارے نوجوان اسے کیوں آگ لگائیں گے۔ آرمی پبلک اسکول کو پہنچنے والے نقصانات پر آپ سے زیادہ ہمیں افسوس ہے کیونکہ یہ ہمارا اپنا ادارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کی ساری ذمہ داری ہماری نہیں ہے آپ بھی کچھ ذمہ داریاں ادا کریں۔ ہم آپ کا نام عزت و احترام سے لینا چاہتے ہیں، آپ بھی ہمارے جذبات کا خیال رکھیں۔ ہم رہبر کی شہادت پر ویسے بھی زخمی ہیں۔ ہمارے دلوں کو مذید زخمی نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے ڈوگروں کو بھگایا ہے ہم امن چاہتے ہیں، محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے دفاتر کی سکیورٹی کیلئے ضرورت پڑی تو ہم بھی آئیں گے مگر سکیورٹی کے نام پر عام لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے۔ سکیورٹی کے نام پر لوگوں کو تنگ کر کے انہیں حالات کو خراب کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ہم پاکستان کے محافظ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کے محافظ ہیں، ہم ملک کے دشمن نہیں ہیں، وطن پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔ نفرتیں مذید نہ بڑھائی جائیں ورنہ یہ نفرتیں آتش فشاں بن جائیں گی۔ ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، آئندہ بھی دیں گے۔ پچھلے تین روز سے احتجاج جاری ہیں کوئی ایک پتہ نہیں گرا۔ ہم امن کی ضمانت دیتے ہیں، کرفیو مزید نہیں ہونا چاہیئے۔ میں پورے بلتستان کے امن کی ضمانت دوں گا۔ کرفیو کے بغیر ہم آرام و سکون سے زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular