
ماسکو: شام کے سابق صدر بشار الاسد خاندان سمیت روس پہنچ گئے جہاں انہیں سیاسی پناہ دے دی گئی ہے۔ بشار الاسد دارالحکومت دمشق میں عسکریت پسندوں کے داخل ہونے کے بعد ملک چھوڑ گئے تھے۔ روسی وزارت خارجہ نےکہاہےکہ بشار الاسد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرپناہ دی گئی ہے۔ بشار الاسد نے روانگی سے قبل پرامن انتقالِ اقتدار کا حکم جاری کردیا تھا۔ روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ تشدد سے گریز اور حکومت سے متعلق تمام مسائل سیاسی طریقے سے حل کریں۔ اس سلسلے میں روس کی حکومت شام کے تمام اپوزیشن گروپوں کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔
ادھر شامی وزیراعظم محمد الجلالی نے کہا ہے کہ شام کو آزادانہ انتخابات کرانا چاہیے تاکہ اس کے عوام اپنی قیادت کا فیصلہ کر سکیں۔


































