Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

بحرین اور قطر کا سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

مناما : بحرین اور قطر نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور 1961 کے سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا معاہدے کی دفعات کے مطابق اپنے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ قدم خلیج تعاون کونسل کے آئین کے مقاصد کے مطابق، اور ریاستوں کے درمیان مساوات کے اصولوں کے احترام کے تحت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور خلیجی ملکوں کے اتحاد کو بڑھانے کی باہمی خواہش سے نکلا ہے۔ اس اہم اقدام کے تحت قومی خودمختاری اور آزادی، علاقائی سالمیت اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔ یہ بات ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں بحرین- قطر فالو اپ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے دوران سامنے آئی۔ کمیٹی نے مشترکہ قانونی کمیٹی اور مشترکہ سلامتی کمیٹی دونوں کے پہلے اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا۔ اپنے اپنے ملک کے وفد کی سربراہی بحرین کی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے انڈر سیکریٹری الشيخ عبد الله بن أحمد آل خليفہ اور قطری وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر احمد الحمادی کر رہے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular