Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

آیت اللہ زکزاکی کی حالت تشویشناک،جرائم کے نئے مقدمات کا سامنا

جیل حکام نے آیت اللہ زکزاکی کے طبی معائنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، انکی جسمانی صحت کی خرابی کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہو گیا،ترجمان اسلامی تحریک
کادونا کے گورنر غیر قانونی گرفتاری کے جوازگڑھ رہے ہیں، بلیک میلنگ اور ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال انصاف کے طوفان سے نہیں بچاسکے گا،ابراہیم موسیٰ
کادونا (نیوز ڈیسک) نائیجیریا کی جیل میں قید آیت اللہ زکزاکی کی صحت انتہائی پریشان کن ہوگئی، تحریک اسلامی کے مطابق شیخ زکزاکی سے جیل میں ملاقات کرنے والوں نے ان کی جسمانی حالت کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، جیل حکام نے آیت اللہ زکزاکی کے طبی معائنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے لہذا انکی جسمانی صحت کی خرابی کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہو گیا ہے، تحریک کے ترجمان ابراہیم موسیٰ نے کادونا کے گورنر ناصروالرفائی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شیخ زکزاکی اور ان کے حامیوں کو زاریا میں تیس سال میں کئے گئے جرائم کے کیسز کا سامنا ہے، ابراہیم موسیٰ نے کہاکہ گورنر شیخ زکزاکی کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز گڑھنے کیلئے بڑی جدوجہد کررہے ہیں،پہلے انہوں نے کہا تھا کہ شیخ زکزاکی کو ان کی اپنی خواہش پر حراست میں رکھا گیا ہے کسی جرم کی بنیاد پر نہیں،بعد میں انہوں نے کہا کہ شیخ زکزاکی کی اہلیہ گرفتار نہیں وہ اپنے شوہر کا ساتھ دینے کیلئے موجود ہیں ویسے وہ آزاد ہیں جہاں جانا چاہیں جاسکتی ہیں،تووہ اب کن جرائم کا حوالہ دے رہے ہیں،دو دسمبر 2016کو وفاقی عدالت نے شیخ زکزاکی کی گرفتاری اور قید کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا تھا،انہوں نے کہا کہ ہم الرفائی اور ان کے آقا کو یہ بتانا چاہیں گے کہ فیصلے کا دن بہت قریب ہے، انصاف کا بول بالا ہوگا، کسی بھی طرح کی بلیک میلنگ اور ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال انہیں انصاف کے طوفان سے نہیں بچاسکے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular