
اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل
| آیت اللہ مصباح یزدی رح
محبت اور نفرت در حقیقت ایک طرح کا معیار ہے جسکے ذریعے خدا سے انسان کی محبت کو پرکھاجاتا ہے اور اسی میزان کے تحت خدا کے عاشق اپنے ہم سنخ افراد کو اپنی طرف کھینچتے ہیں اور دوسروں کو پیچھے ہٹاتے ہیں اور خدا سے محبت کرنے والے نیک بندوں کی ایمانی کیفیت یہی ہوتی ہے کہ جہاں وہ اللہ تعالی سے لگاو اور محبت کے ماتحت دوسروں سے محبت کرتے ہیں وہیں دوسروں سے دشمنی اور عداوت بھی خدا کیلئے ہی کرتے ہیں یعنی انکی دوستی اور دشمنی کا معیار خدا کی ذات ہی ہوتی ہے۔ چنانچہ روایات اور احادیث میں مومن کی اسی کیفیت کو بہترین عمل قرار دیا گیا ہے۔


































