Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

آیت اللہ جوادی آملی کا عزاداروں بالخصوص نوجوانوں اور جوانوں کے لیے اہم پیغام

آیت اللہ العظمٰی جوادی آملی نے "حسینی عزاداروں کے لیے رہنما اصول” کے عنوان سے ایک مضمون میں سفارش کی ہے کہ "کوئی بھی شخص خصوصاً نئی نسل ماتمی دستوں، مجلس اور جلوسوں میں وضو کے بغیر داخل نہ ہو، لہٰذا وضو کرتے وقت یہ نیت کریں: "اے خدا! میں وضو کرتا ہوں، تاکہ پاک و پاکیزہ ہو کر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں شریک ہوں۔

آپ نے مزید کہا ہے کہ”ہر دور کے ظالموں کے خلاف جنگ کے دو اہم عناصر: (۱)امر بالمعروف و نہی عن المنکر (نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا)، اور (2)عالمی استکبار کے خلاف جنگ اور اموی خاندان کی ذلت آمیز رسوائی، کا اظہار تقریروں اور نعروں میں ہونا چاہیے۔

ان مرجع تقلید نے مبلغین کو نصیحت کی ہے کہ علماء، خطباء اور حسینی منبر پر بیٹھنے والے ہر مقرر کی زمہ داری ہے کہ "عوام الناس کو سالار شہیدان امام حسین سلام الله علیہ کے مشن اور ان کے ہدف و مقصد سے آگاہ کرائیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ "مرثیہ، نوحے، شعر اور نعرے مفید اور کار آمد ہونے چاہئیں۔ ان نعروں کا مآخذ معارف قرآن اور اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السّلام کی تعلیمات ہونی چاہئیں۔ اہل بیت علیہم السلام کی حمد و ثناء، ان کے فضائل کے بیان کو دین میں بنیادی حیثیت حاصل ہے اور اس نے دفاع مقدس کے دوران بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی بہت مدد کی۔

آیت اللہ العظمٰی جوادی آملی نے اسی طرح خانوادوں کو بھی نصیحت کی ہے کہ وہ کربلا کی کہانی کو گھر گھر میں بچوں کو سنائیں۔ لمبی راتوں کو غیر درسی فلمیں دیکھنے میں نہ گزاریں، بلکہ انہیں عبرت آمیز کہانیاں سنائیں۔ ہمیں اپنے بچوں کو بھی یہ سکھانا چاہیے کہ پانی پیتے وقت سلام بر حسین علیہ السلام کے ورد سے غافل نہ ہوں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular