
تہران : آيت اللہ الحاج فاطمی نیا کو سپرد لحد کردیا گیا ان کی نماز جنازہ ولی امر مسلمین آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پڑھائی۔ جس میں مرحوم آيت اللہ الحاج سید عبد اللہ فاطمی نیا کے کچھ اہل خانہ اور قریبی افراد شریک ہوئے۔ بعد میں نماز جنازہ قم المقدس میں ادا کی گئی جو آیت اللہ شیخ جعفر سبحانی نے پڑھائی۔ جنازہ کو ضریح مطہر حضرت معصومہ(س) کا طواف کرایا گیا اور مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کے پیکر کو شہید مطہری رواق میں سپرد خاک کردیا گیا۔ آيت اللہ الحاج سید عبد اللہ فاطمی نیا تہران کے شیریں بیان واعظین، اسلامی محققین و مؤرخین اور اخلاقیات کے ممتاز اساتذہ میں سے ایک تھے جو طویل علالت کے بعد پیر 16 مئی 2022 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔


































