
تہران: ایران کے صوبہ مازندران کے شہر بابولسر سے تعلق رکھنے والے عالم دین، مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور سیستان و بلوچستان میں ولی امر المسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سابق نمائندے آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو آج بابولسر میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیاگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آیت اللہ سلیمانی ایران کی نیشنل بینک (بینک ملی) میں بیٹھے ہوئے تھے کہ بینک کے گارڈ نے انہیں گولیاں مارکر شہید کردیا، سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ صوبائی گورنر کے مطابق حملہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔ تاہم واقع کی تفتیش جاری ہے۔


































