
سڈنی : آسٹریلیا کی ریاستوں نیوساؤتھ ویلز اورکوئنزلینڈ میں ریکارڈ بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔دوہفتوں سے جاری بارش اورسیلابی ریلوں سے ہزاروں گھر پانی میں ڈوب گئے اور بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظرپیش کررہی ہیں۔ وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باعث ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم اورحکومت کوغیرمعمولی بارشوں اورسیلاب سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات نہ کرنے پر عوام کی شدید تنقید اورغصے کا سامنا ہے.


































