
کربلائی شخصیات کے اوصاف خدا کے دین کا تحفظ
امام حسین ؑ کے اصحاب کی سب سے بڑی خصوصیت دین خدا کا تحفظ تھا۔ شہدائے کربلا نے خود کو دین خدا کی حفاظت کے لیے وقف کر دیا اور دین کی حاکمیت کے لیے اپنی جان، مال و آبرو تک کو قربان کردیا۔
آپ شہدائے کربلا کے زیارت نامے میں پڑھتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں آپ نے راہ خدا میں جہاد کیا اور اللّه کی توحید کا دفاع کیا۔
سلام و درود ہو آپ پر کہ آپ دین خدا کے ناصر و حامی تھے۔ دینی حکومت کے قیام اور ظلم و ستم و شرک و الحاد و بت پرستی کے خاتمے کے لیے جہاد کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انشاء اللہ، خدا ہمیں بھی دین الہی کی نصرت کرنے والوں میں سے قرار دے۔ سید الشہداؑ کے اصحاب کی سب سے اہم اور واضح ترین خصوصیت آئین و شریعت الہٰی کا تحفظ اور اس کی پاسداری تھی۔


































