Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران کے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے تیز، رات بھر میزائل برستے رہے

تہران : ایران نے مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے تیز کردیے۔ رات بھر سعودی عرب۔ بحرین۔ متحدہ عرب امارات۔ کویت۔ دبئی۔ دھماکوں سے لرزتے رہے۔
کئی امریکی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔
ایرانی بلیسٹک میزائلز اور ڈرونز نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایران نے سعودی عرب، بحرین، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت میں قائم چھ امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ بیلسٹک اور کروز میزائل استعمال کیے گئے، جبکہ متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایران نے دوحہ، کویت، ابوظہبی، دبئی، ریاض اور مناما میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بیک وقت حملے کیے۔ سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہےکہ دو ڈرون سفارت خانے کی عمارت سے ٹکرائے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور عمارت کا بڑا حصہ جل کر تباہ ہوگیا۔ ایران نے سعودی عرب میں امریکی سفارتخانہ پر حملے کی تردید کردی۔ ایران نے دبئی میں بھی ایک امریکی فوجی تنصیب کو نشانہ بنانایا۔ اس مقام پر سو سے زائد امریکی اہلکار موجود تھے۔ حملے کے بعد علاقے سے آگ اور دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ بحرین کے علاقے شیخ عیسیٰ میں امریکی فضائی اڈے کو ڈرون اور بھاری بیلسٹک میزائلز سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حملوں میں تیس ڈرونز اور تین میزائلز استعمال ہوئے جنہوں نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ایران کے حملے میں امریکی فضائی اڈے کی کمان اور ہیڈکوارٹرز کی مین عمارت تباہ ہو گئی، جبکہ ایندھن کے ٹینکوں میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں اور شعلے دور دور سے دیکھے گئے۔ اردن کے فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ایرانی میزائل کو روکنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ روسی میڈیا کے مطابق میزائل اردن کے اپنے فوجی اڈے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وسیع علاقے میں آگ اور دھواں پھیل گیا اور علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular