Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

شام پر حملوں سے ایران مضبوط،اسرائیل زیادہ غیر محفوظ ہوا،اسرائیل سیکیورٹی اسٹڈیز سینٹر

اسرائیل نے چند ماہ میں شام پر 300 سے زائد حملے کئے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ایران بڑی تیزی سے حزب اللہ کی طاقت بڑھا رہا ہے،اسرائیل سیکیورٹی اسٹڈیز سینٹر
حماس اور جہاد اسلامی جیسی فلسطینی تنظیموں کی میزائیلی طاقت میں توسیع بھی صاف دکھائی دے رہی ہے جو اسرائیلی حملوں کی ناکامی ہے،اسرائیلی تجزیہ کار
مقبوضہ بیت المقدس(نیو زڈیسک) اسرائیلی تجزیہ کاروں نے اپنی فضائیہ کے شام پر حملوں کو ناکام قرار دے دیا، صہیونی ماہرین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے پچھلے کچھ ماہ میں شام پر جو 300 سے زائد حملے کیے ہیں، ان کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا ، شام میں ایران کی پوزیشن کمزور ہونے کے بجائے زیادہ مضبوط ہو گئی، جبکہ حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ تک میزائیل پہنچ چکے ہیں اور ان سب کا رخ اسرائیل کی جانب ہی ہے،اسرائیل کے قومی سیکیورٹی اسٹڈیز سینٹر کا کہنا ہے کہ ایران بڑی تیزی سے حزب اللہ کی طاقت بڑھا رہا ہے اور حماس اور جہاد اسلامی جیسی فلسطینی تنظیموں کی میزائیلی طاقت میں توسیع بھی صاف دکھائی دے رہی ہے، جب ایران کہتا ہے کہ وہ کسی بھی جنگ میں اسرائیل پر میزائیلوں کی بارش کر دے گا تو اسرائیل کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ میزائیلوں کی بارش صرف ایران سے نہیں بلکہ مختلف سمتوں سے ہوگی، ادھرہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر نفتالی بینیٹ نے فوجی قیادت کو بہت سخت لہجے میں خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اب اپنی حکمت عملی بدل دی ہے اور اب ہم شام کے اندرایرانی اہداف پر وسیع حملے کریں گے، اس حکمت عملی کی تبدیلی کا سبب یہ ہے کہ وہ شام میں اب تک حملوں میں اپنے مقررہ اہداف حاصل نہیں کر سکا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular