
غزہ : صیہونی فوج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران دو صحافیوں سمیت چھیالیس فلسطینی شہید اور ایک سو 35 زخمی کردئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیرالبلاح میں بلدیہ کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم تھے۔ حملے میں بارہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں تین اسکولوں پر بم برسائے. ان اسکولوں میں المقدسہ ، الماجدہ وسیلہ اور یافا خاندانوں کے لوگ پناہ گزین تھے۔ حملے میں دس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے اس جگہ کو محفوظ قرار دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے الرمل محلے میں المقدسہ فیملی اسکول کو نشانہ بنا کر مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
بیت حنون ۔ جبالیہ ۔ رفح اور غزہ سٹی پر حملے کرکے بھی فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ شہدا کی مجموعی تعداد پینتالیس ہزار کے قرئب جاپہنچی ہے۔
ایک لاکھ چھ ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔


































