
غزہ: غزہ میں صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں دس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اسکول پر حملہ کیا جس سے ایک درجن سے زائد خیمے جل گئے۔ حملے میں پانچ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
دیر البلاح میں دومکانات پر میزائل حملے میں تین فلسطینی جبکہ غزہ سٹی میں حملے سے دو فلسطینی جان سے گئے۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر ڈرون حملہ کردیا۔ جس سے طبی عملے کے تین ارکان زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


































