
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں پناہ گزینوں کے مزید دو اسکولوں کو خون میں نہلادیا۔ حملوں میں مزید بائیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیت لاہیہ میں پناہ گزینوں کے ایک اور اسکول پر حملہ کیا۔ فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ ادھر جبالیہ میں رفیع اسکول پر حملہ کیا گیا جس میں دو افراد شہید ہوئے۔ رفح میں مکان پر حملے میں تین فلسطینی شہید ہوئے. صیہونی فوج نے کمال عدوان اسپتال پر بھی ڈرون حملہ کیا جس میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زمینی فوج نے اسپتال میں گھس کر توڑ پھوڑ مچائی۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے رضاکار کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے.


































