
غزہ : حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں پر حملے کو بہادرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مزاحمتی قوتیں اسرائیلی حکومت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا فوری ردعمل دینے کےلیے تیار ہیں۔ حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے حملے کی وضاحت کی، جس میں دو آباد کار ہلاک اور ایک زخمی ہوا، اسرائیل کی جارحیت کا منہ توڑ جواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت اب فلسطینیوں کے دلوں میں ہے اور مسجد اقصیٰ اور اس کے محافظوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا جواب انہیں دیا جائے گا۔ حمادہ نے حماس کے موقف کو دہرایا کہ الاقصیٰ فلسطینیوں کے لیے سرخ لکیر ہے۔


































