Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

زمان پارک پر دھاوا، تحریک انصاف کی ازخود نوٹس کیلئے چیف جسٹس کو درخواست

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ زمان پارک میں جو ہوا وہ عدالتی فیصلوں اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، صورتحال پر ازخود نوٹس لینے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو درخواست جمع کروا دی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم نے چیف جسٹس کے آفس میں ازخود نوٹس کی درخواست جمع کروائی ہے، امید ہے چیف جسٹس صاحب اس معاملے کو دیکھیں گے، ہمیں خدشہ ہے کہ یہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، یہ ہائی کورٹس کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا ہے کہ اس وقت آئین خطرے میں ہے، چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کو بچائیں، یہ کسی قانون اور ضابطے کو نہیں مانتے، یہ صرف جبر اور طاقت سے ملک کو چلانا چاہتے ہیں، ہمیں بتایا گیا کہ چیف جسٹس صاحب کوئٹہ کیلئے روانہ ہو چکے ہیں، عملے نے کہا کہ آپ کی درخواست ابھی چیف جسٹس کو بھجواتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت واحد ادارہ نظر آ رہا ہے جو ہمیں انصاف دے گا، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بڑی سیاسی جماعت کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، امید رکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ ہمارے بنیادی حقوق کو تحفظ دے گی، مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے ان کو کوئی خیال نہیں ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ ان کو صرف اقتدار میں رہنا ہے اور اپنے مقدمات ختم کروانے ہیں، پولیس ان کی ذاتی ملازم بنی ہوئی ہے، آئی جی کے رویے پر افسوس ہے وہ اس طرح کا سلوک رہے ہیں جس طرح دشمنوں کے ساتھ کیا جاتا ہے، آئی جی قانون سے بالاتر ہوکر ذاتی ملازم کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں، زمان پارک میں عورتیں اور بچے موجود ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular