
کیف : نئے سال کے آغاز پر روس نے یوکرین پر ایک اور بڑا حملہ کیا۔ جس میں ایک شخص ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سال 2023 کے آغاز پر یوکرین کے شہر کیئف میں متعدد دھماکے سنے گئے۔ دیگر شہروں میں بھی ممکنہ فضائی حملے سے خبردار کرنے کے لیے خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ روس کے داغے گئے 20 میں سے 12 میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب رہے۔ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک میزائل حملوں اور جارحیت پر روس کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ روس نے ایسٹر اور کرسمس کے بعد نئے سال کی آمد پر بھی شہریوں پر بمباری کی، روس شیطان کے ساتھ ہے۔ ولادیمیر پیوٹن روس کا مستقبل تباہ کررہا ہے، ان کو دہشت گردی کے لیے کوئی بھی معاف نہیں کرے گا۔


































