
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چاغی میں کان کنی کے مقام پر عسکریت پسندوں کے حملے میں دس افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ ضلع چاغی کے ضلعی ہیڈکوارٹر دالبندین سے تقریباً 120 کلومیٹر دور نیشنل ریسورسز لمیٹڈ کی مائننگ سائٹ پر کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار چالیس سے زائد مسلح افراد نے سائٹ پر مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال کے علاوہ راکٹ کے گولے بھی داغے۔ حملے میں سات مزدور اور تین سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔ مسلح افراد کچھ ملازمین کو یرغمال بناکر لے گئے ہیں۔ مسلح افراد ڈرلنگ مشنری، جنریٹر اور دیگر آلات کو آگ لگادی۔


































