
بغداد : عراق کے کردستان ریجن میں صدر نیچروان بارزانی کے گھر پر ڈرون حملہ ناکام ہوگیا۔ شمال مغربی علاقے دہوک میں بارزانی کے گھر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ گھر کے قریب ایک ڈرون کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔
ادھر کرکوک میں الحشد الشعبی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین ارکان شہید او چار زخمی ہوگئے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اسے دہشت گردی قرار دے دیا۔ جبکہ موصل پر حملے میں دو پولیس افسر شہید ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔


































