Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے مظالم، مسلم ماہی گیروں نے عدالت سے مرنے کی اجازت مانگ لی

نئی دہلی : بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ظلم وستم کا شکار اور روزگار سے محروم مسلمان ماہی گیروں نے مرنے کے لئے عدالت سے اجازت مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کے علاقے پوربندر سے تعلق رکھنے والے 600 مسلمان ماہی گیروں نے گجرات ہائیکورٹ میں قتل رحم کی درخواست دائرکردی۔ مسلمان ماہی گیروں کی تنظیم کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں نے روزگار چھین لیا ہے۔ لائسنس اور اجازت نامے ہونے کے باوجود مسلمانوں کوماہی گیری نہیں کرنے دی جارہی ہے۔ ماہی گیر اوران کے خاندان فاقہ کشی اور بدترین حالات کا شکار ہیں۔ ماہی گیروں کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی وزیراعلیٰ اور گورنر تک بھی اپنی شکایت پہنچائی ہے تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود کسی نے بھی ان کی فریاد نہیں سنی۔مسلمان ماہی گیروں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ زندہ رہنا نہیں چاہتے اس لئے انہیں مرنے کی اجازت دی جائے۔عدالت سے مرنے کی اجازت طلب کرنے والے مسلمان ماہی گیروں کا تعلق بھارت میں عدم تشدد کی سوچ کے علمبردار مہاتما گاندھی کے آبائی وطن سے ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular