
نیو یارک: نیویارک کے نئے میئر زہران ممدانی نے عہدہ سنبھالتے ہی اسرائیل سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر منسوخ کرکے صیہونیوں میں ہلچل مچادی۔
نیو یارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلے دن ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے سابق میئر ایرک ایڈمز کے ان کی مدت کے آخری تین ماہ کے تمام احکامات ختم کر دیے۔ منسوخ شدہ احکامات میں وہ حکم بھی بھی شامل ہے جس کے تحت شہری اداروں کو اسرائیل کے بائیکاٹ یا سرمایہ نکالنے سے روکا گیا تھا۔ اسی طرح ایک اور حکم نامہ بھی واپس لےلیا گیا جس میں اسرائیل پر تنقید کو یہود دشمنی قرار دیا گیا تھا۔ تاہم میئر ممدانی نے یہود دشمنی کےخلاف قائم سٹی آفس کو برقرار رکھا ہے، جو بدستور کام کرتا رہے گا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نیویارک کے میئر ممدانی نے پہلے ہی دن اپنا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔وزارت خارجہ نے ممدانی کے فیصلوں کو یہود دشمنی کی آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف قرار دیا۔


































