Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

خطے میں عربوں اور اسرائیل کے مفادات مشترکہ ہیں(متحدہ عرب امارات )


لوگوں کے روئے میں تبدیلی آئی ہے وہ اسرائیل سے دشمنی کم اور قبولیت زیادہ دکھارہے ہیں،ان چیزوں کو الحاق کے فیصلے سے نقصان پہنچے گا،سفیر عرب امارات
مشترکہ مفادات کی بات تعلقات معمول پر لانے کیلئے تل ابیب انتظامیہ کی کھلی چاپلوسی ہے،حماس، فلسطینیوں کی پشت میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، اسلامی جہاد
غزہ (نیوز ڈیسک) امریکا میں عرب امارات کے سفیر یوسف العطیبہ نے خلیجی ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کا اعتراف کرلیا ، اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت کیلئے لکھے گئے مقالے میں یوسف العطیبہ نے کہا کہ خطے میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارت کے درمیان مشترکہ مفادات ہیں ،اگر اسرائیل نے غرب الاردن کے علاقوں کو ضم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کیا تو عرب دنیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سلامتی ، معاشی اور ثقافتی تعلقات میں بہتری کے لئے اسرائیلی خواہشات متاثر ہوں گی، انہوں نے لکھا کہ آپ نے جو ساری پیشرفت دیکھی ہے اور اسرائیل کے ساتھ جو روئے میں تبدیلی آئی ہے اور لوگ اسرائیل کو زیادہ قبول کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کم دشمنی دکھارہے ہیں ، ان سب باتوں کو الحاق کے فیصلے کی وجہ سے نقصان پہنچ سکتا ہے ، حماس اور جہاد اسلامی نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،حماس کے ترجمان حازم القاسم نے کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارت کے درمیان مشترکہ مفادات کے حصول کی بات کرنا، صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول لانے کیلئے تل ابیب انتظامیہ کی کھلی چاپلوسی ہے،حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کرنے والوں کو یہ سلسلہ فوری طور پر ختم کر دینا چاہیے، جہاد اسلامی کے رہنما احمد المدلل نے اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی اور دفاعی تعلقات کیلئے متحدہ عرب امارات کی تگ و دو کو خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیا ،انہوں نے اسے فلسطینیوں کی پشت میں چھرا گھوپنے کے مترادف قرار دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular