یمن کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد ارسال کریں، جارحین کی دنیا سے اپیل
جدہ (نیوزڈیسک) یمن پر پانچ سال سے جارحیت میں ملوث عرب لیگ نے یمن کی صورتحال پر مگرمچھ کے آنسو بہا نا شروع کردئے ،عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابولغیط نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر یمن کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد ارسال کریں ، یمن میں جاری اقوام متحدہ کا امدادی پروگرام جاری رہنا چاہئے تاکہ ایک تباہ کن انسانی بحران کو وقوع پذیر ہونے سے روکا جا سکے ،21ویں صدی کے دوران پوری عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے یمن میں تاریخ کے سب سے بڑے انسانی المیے کا وقوع پذیر ہونا انتہائی شرمناک ہے، یمن کی 80 فیصد آبادی کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے ۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن کی صورتحال پر عرب لیگ کے مگرمچھ کے آنسو
یمن کی صورتحال پر عرب لیگ کے مگرمچھ کے آنسو
-
Ilyas - جون 18, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































