
بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ فلسطین کو اب عرب ممالک کا انتظار نہیں ہے۔ حزب اللہ کے سینئر کمانڈر مصطفی بدر الدین کی شہادت کی چھٹی برسی کے موقع پرحسن نصراللہ نے علاقائی اور لبنان کے مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عرب ممالک پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ عرب دنیا کبھی بھی لبنان کو صیہونی جارحیت سے نہیں بچا سکتی۔شہید بدرالدین ایک ذہین کمانڈر تھے جنہوں نے شام میں صیہونی دشمن اور تکفیری گروہوں کے خلاف مختلف میدان جنگوں میں شرکت کی۔


































