Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کے قتل عام کیلئے نئی ملیشیا بنانے کی منظوری

تل ابیب : صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے قتل عام کیلئے نئی ملیشیا بنانے کی منظوری دیدی۔نیشنل گارڈز کے نام سے نئی ملیشیا قومی سلامتی کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کے کنٹرول میں ہوگی۔ حکومت نے مختلف وزارتوں کے بجٹ کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ نیشنل گارڈ فورس کے لیے ایک ارب شیکل فراہم کیے جا سکیں۔ بین گویر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نئی فورس ان کی وزارت کے تحت کام کرے گی اور ہنگامی حالات، قوم پرستانہ جرائم، دہشت گردی سے نمٹے گی اور خودمختاری کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرے گی۔رپورٹ کےمطابق فورس کی منظوری ایتمار بن گویر اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان معاہدے کے تحت دی گئی جس کے بدلے بن گویر نے عدالتی ترامیم کو منجمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق سیکیورٹی اداروں پر مشتمل کمیٹی نیشنل گارڈ کے اختیارات کا تعین کرے گی اور آیا یہ پولیس کے ماتحت ہو گی یا بین گویر سے براہ راست حکم لے گی۔ حماس نے اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں پر مزید دباؤ بڑھانے کے لیے ایک آبادکار ملیشیا بنانے کے منصوبے کی مذمت کی ہے۔ حماس کے ترجمان جہاد طحہ نے کہا کہ آباد کار ملیشیا فلسطینیوں کو مزید دبانے اور قتل عام کرنے کے لیے تل ابیب کے ہاتھ میں ایک انتہا پسند قوت ہوگی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular