Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

دنیا کی دسویں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

عالمی ادارہ صحت نے دنیا کی دسویں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے جسے امریکی دوا ساز کمپنی نووا ویکس نے تیار کیا ہے اور اس کا نام نوویکسویڈ ہے۔ اس ویکسین کی دو خوراکیں چاہیے ہوتی ہیں اور یورپی یونین میں میڈیسن ریگولیٹر نے بھی اسے منظور کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دو بڑے کلینیکل ٹرائلز میں سامنے آیا ہے کہ ویکیسن 90 فیصد مؤثر ہے۔امریکا اور میکسیکو میں 45 ہزار افراد پر ٹرائلز کیے گئے۔ یہ ویکسین پہلے منظور کی گئی ویکسینز کے مقابلے میں روایتی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ یہ ویکسین کورونا وائرس پر پائے جانے والے پروٹینز کو استعمال کرنے کی روایتی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے جس سے مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دینے سے دنیا بھر کے ممالک کے لیے راستہ کھلا ہے کہ وہ جلد سے جلد ویکسین کی منظوری حاصل کر سکیں اور اسے امپورٹ کر سکیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular