Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

خطے میں کسی جیو پولیٹیکل تبدیلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ

تہران : ایران کے وزیر خارجہ امیر حسین عداللہیان نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی غاصب حکومت کو امت مسلمہ میں تمام فتنہ انگیزیوں کی جڑ قرار دیا اور کہاکہ صیہونی حکومت کی موجودگی کا نتیجہ مسلمانوں میں فتنے کے سوا کچھ نہیں نکلا۔ خطے میں کسی قسم کی جیو پولیٹیکل تبدیلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا انہوں نے ترک ہم منصب سے خطے کے بعض مسائل ، اسلاموفوبیا اور قرآن کریم کی بے حرمتی پر مبنی اقدامات کی روک تھام کیلئے زیادہ موثر اقدامات انجام دینے پر اتفاق کیا ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے باہمی گفتگو میں شام کے مسئلے اور ترکی کے تحفظات کا بھی جائزہ لیا ہے۔ ہم ممالک کی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق رائے رکھتے ہیں کہ دہشت گردی سے متعلق مسائل میں شام اور ترکی کو باہمی گفتگو اور مفاہمت کے ذریعے مناسب راہ حل تلاش کرنا چاہئے۔ ایران بھی دمشق سے دوستانہ تعلقات کے تناظر میں ترکی کے برادران کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہاکہ ایران اور ترکیہ کے درمیان تاریخی تعلقات استوار ہیں اور دونوں ممالک مکمل امن سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular