
لندن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا کے سب سے قریبی اتحادی برطانیہ نے ایران جنگ میں شمولیت سے ایک بار پھر انکار کردیا۔ برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے دو ٹوک پیغام دیا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے، اور ہم اس میں گھسیٹے نہیں جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ میں شمولیت کے دباؤ کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ چاہے دباؤ کہیں سے بھی آئے اور کتنا ہی کیوں نہ ہو اس جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔


































