
ریاض : سعودی عرب کے مشرقی صوبہ میں ایک اور شیعہ سیاسی کارکن کا سرقلم کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی نام نہاد عدالت نے حیدر بن ناصرالطحیفہ کو دہشت گرد سیل میں شامل ہونے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔اس سیل پر ملک کو غیر مستحکم کرنے، سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہلاک اوران پر حملہ کرنے، ان کی گاڑیوں پر کاک ٹیل بم پھینکنے اور سرکاری املاک کو تباہ کے الزامات ہیں، سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے شاہی حکم جاری کیا گیا تھا۔ حیدر بن ناصرالطحیفہ کو 2017 میں قطیف میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔اور اسے دارلحکومت ریاض کے قریب حراستی مرکز میں منتقل کردیا گیا تھا۔


































