
نابلس : اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی کو شہید کردیا۔ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے عزون قصبے میں پیش آیا۔ صیہونی فوجیوں نے نہتے شہریوں پر گولیاں برسائیں۔ جس سے فلسطینی نوجوان پیٹ اور سینے میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔ نوجوان کی شناخت 20 سالہ عید عزام سلیم کے نام سے ہوئی ہے ۔


































