Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے گرفتار عزاداروں اور علامہ حسنین وجدانی کو رہانہ کرنے پر احتجاج کا اعلان

کراچی : مجلس وحدت مسلمین نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے گرفتار عزاداروں کو رہانہ کرنے پر احتجاج کا اعلان کردیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفرنقوی اور دیگر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے گرفتار عزاداران امام حسین علیہ السلام جن کا تعلق شیعہ وسنی مکتبہ فکر سے ہے چار ماہ سے پابند سلاسل ہیں اور انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی حکومت کیا چاہتی ہے ؟ کیا جب تک ہم سڑکوں پر نہیں نکلیں گے احتجاج نہیں کریں گے دھرنے نہیں دیں گے ہماری کوئی بات نہیں سنی جائے گی حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ بیلنس پالیسی کو ختم کرکے عزاداران امام حسین کو رہا کرے اور اپنی صفوں میں سے ان کالی بھیڑوں کو باہر نکالے جن کی ایما پر بے قصور عزادار چار ماہ سے قید میں ہیں. بصورت دیگر احتجاج کی کال دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی عوام کو لٹیروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر شہر کراچی میں ڈاکو لٹیرے عوام کی املاک کو لوٹتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو قتل کر دیتے ہیں اس شہر کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ایک عجب تماشا ہو رہا ہے پہلے مذہبی عبادات کے خلاف مہم چلائی گئی اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا گیا اور اب فرضی باتوں پر علمائے کرام کے خلاف مقدمات قائم کر کے انہیں گرفتار کیا جارہا ہے،کوئٹہ کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ حسنین وجدانی کو ایک ایسے ہی پرانے مقدمے میں ملوث کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے اگر ان کو رہا نہ کیا گیا توہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular