
لاہور: مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ڈی ایچ اے فیز 6 لاہور میں رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت اور اداروں کے خلاف باتوں پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ انہوں نے مبارک ثانی کیس سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی۔


































