
صنعا: یمنی حکام نے امریکا کی پالیسیوں کو امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ صنعا میں حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے خبردار کیا کہ اگر صنعا نے باب المندب بند کرنے کا فیصلہ کر لیا تو پوری دنیا اور جنات بھی اسے کھولنے کی طاقت نہیں رکھیں گے۔ حسین العزی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادی فوری طور پر ایسی تمام پالیسیوں اور اقدامات کا خاتمہ کریں جو امن میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یمنی عوام اور ریاست کے حقوق کا احترام کیا جائے۔


































