Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکی منصوبے ناکام رہیں گے

Oplus_16908288

ترتیب و تنظیم: علی واحدی

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں غزہ میں مزاحمت کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمت کے رہنماؤں اور مجاہدین نے "اتحاد اور یکجہتی” اور "دشمن کے خلاف کھڑے رہنے” اور مذاکرات کے پیچیدہ عمل کو آگے بڑھانے میں جس صبر اور استقامت سے کام لیا، اس نے خطے میں مزاحمت کو ایک نئی طاقت عطا کی ہے۔ رہبر انقلاب نے اسلامی مزاحمت اور غزہ کے عوام کی صیہونی اور امریکی دشمنوں کے خلاف فتح کو بہت عظیم بیان کیا اور اس فتح کو مزاحمت کی جدوجہد میں ایک نیا مرحلہ قرار دیا ہے۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ اور فلسطین کے بارے میں امریکہ کے بعض احمقانہ منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور جن لوگوں نے ڈیڑھ سال قبل مزاحمت کو مختصر وقت میں ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، وہ اب اپنے قیدیوں کو مزاحمتی جنگجوؤں کے حوالے کر رہے ہیں اور اس کے بدلے میں بڑی تعداد میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے مزاحمت کا طریقہ دنیا کی آنکھوں کے سامنے مزاحمت کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: "اب عالمی رائے عامہ فلسطینیوں کے حق میں ہے اور ان حالات میں مزاحمت اور غزہ کے لوگوں کی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوگا۔”

اس ملاقات میں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل جناب زیاد النَّخالة نے رہبر انقلاب کو غزہ میں مزاحمت کی عظیم فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے اس فتح کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل حمایت اور شہید سید حسن نصراللہ کی رہنمائی کا سہرا قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی مزاحمت پچھلے ڈیڑھ سال میں دراصل امریکہ اور مغرب کے ساتھ حالت جنگ میں تھی اور طاقت کے توازن میں عدم مساوات کے باوجود فلسطینی مزاحمت بڑی فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی اور لبنانی مزاحمتی گروپوں کے میدان میں ڈٹ جانے اور ان کے سیاسی اتحاد کو غزہ کی فتح میں ایک اہم عنصر قرار دیا۔ انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفتوں، مذاکرات اور معاہدے کے عمل کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: ہم مزاحمت کا راستہ کبھی نہیں بھولیں گے اور مزاحمت کے ایک سپاہی کی حیثیت سے اس راستے کو جاری رکھیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular