Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام چاہتے ہیں، امریکا

پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام چاہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں، مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے، انسانی حقوق، میڈیا کی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتے، پاکستان ہی کیا دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا پسندیدہ جماعت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا بہتر جمہوری معاشرہ تشکیل دیتا ہے، انٹرنیٹ رابطوں کا ایک اہم ذریعہ ہے، انٹرنیٹ لوگوں کی معلومات تک رسائی کو ممکن بناتا ہے۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، اس کے لیے پرائیویٹ سیکٹر، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular