
پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ امریکا جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کے بہانے نیٹو کا ایشیائی ورژن تشکیل دے رہا ہے۔ ورکرز پارٹی کے جنرل اجلاس سے خطاب میں کم جونگ ان نےکہاکہ 2022 میں امریکا نے پے در پے مختلف قسم کے جوہری حملے کے آلات جنوبی کوریا کو بھیجے اور شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ فوجی دباؤ ڈالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ سہ فریقی تعاون کی طرف بڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی اتحاد کو مستحکم کرنےکے جھنڈے تلے نیٹو کے ایشیائی ورژن کی طرز پر ایک نیا فوجی اتحاد بنانے کے لئے تگ و دو میں لگا ہوا ہے۔ کم جونگ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیانگ یانگ کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


































