Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

گرین لینڈ کے تنازع پر امریکا اور یورپ آمنے سامنے

واشنگٹن : گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی امریکی کوششوں نے مضبوط اتحادیوں کے درمیان دراڑ ڈال دی۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ امریکا کی نئے محصولات کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے یورپی یونین پر امریکا کے خلاف اپنے مضبوط ترین تجارتی ہتھیار ٹریڈ بزوکا کو استعمال کرنے پر زور دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ فرانسیسی ہم منصب کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار اور گرین لینڈ پر سخت موقف پر برہم ہوگئے اور میکرون کو بہت جلد اقتدار سے باہر کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی گرین لینڈ کی حفاظت نہیں کر سکتا۔ یورپی رہنما ان کی جزیرہ خریدنے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت نہیں کرسکیں گے۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اتحادی ممالک کے درمیان اختلافات کو ٹیرفس کے ذریعے حل کرنا درست طریقہ نہیں۔ جبکہ یورپی یونین کی صدر ارسلا ونڈر لین نے کہا کہ موقع سے فائدہ اٹھانے اور ایک نیا آزاد یورپ بنانے کا وقت آگیاہے۔
امریکا سے تنازع پر یورپ میں بے چینی پھیل گئی ہے جبکہ مالیاتی منڈیوں میں بھی ہلچل دیکھی گئی ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس معاملے پر بیشتر یورپی رہنماؤں کے مقابلے میں سخت مؤقف اختیار کیا ہے اور یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے خلاف اپنے مضبوط ترین تجارتی اقدامات کو فعال کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular