Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

عزاداری کے لیے جتنی قربانی دینی پڑے دینے کو تیار ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی

کراچی : شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہاہے کہ ہم ایک ایسی قوم ہیں، جس نے پاکستان میں سب سے زیادہ جنازے اٹھائے ہیں، پھر بھی ہم نے امن کا درس دیا۔ یوم عاشورہ پر دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نےکہا کہ اگر دنیا میں عزاداری کی مضبوطی دیکھنی ہے تو کراچی میں جلوس حسین (ع) پر ہونے والے دھماکے کے بعد کے منظر میں دیکھیں۔ عزاداروں کے درمیان دھماکا ہوا تاریخ گواہ ہے ایک بچہ نہیں بھاگا۔ ایک پرچمِ حضرت ابوالفضل العباس زمین پر نہیں آیا۔ جلوس اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہا، عشق حسینی کا جنون اور بڑھ گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ قربانی دی ہے اور دیتے رہیں گے۔ ہمارا فلسفہ، فلسفۂ قربانی ہے۔ عزاداری کے لیے جتنی قربانی دینی پڑے ہم دینے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular